0
Monday 6 Apr 2020 20:41

لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، بندش نہ ہوتی تو یہ بیماری زیادہ تیزی سے پھیلتی، اسد عمر

لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، بندش نہ ہوتی تو یہ بیماری زیادہ تیزی سے پھیلتی، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ معمولات زندگی پر عائد پابندیوں کو آگے بڑھانا ہے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوا ہے اور اگر بندش نہ کی جاتی تو یہ بیماری زیادہ تیزی سے پھیلتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کورونا وائرس سے متعلق حکومتی تجاویز پر عمل کررہی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ بعض علاقوں میں لوگ حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہیں کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے تاکہ اس وباء کو مکمل کنٹرول کرسکیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا آئندہ دنوں میں صحت کے نظام کا امتحان بھی بن سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہمیں کامیابیاں مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو ہمیں مزید بڑھانا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کے اقتصادی اثرات سے امیر اور غریب دونوں متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتالوں کی استعداد کار کے ساتھ ساتھ ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی بڑھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی ورکرز اور سیکورٹی اداروں کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 855050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش