QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل گلگت بلتستان نے سپرے مہم شروع کر دی

6 Apr 2020 22:04

ایم ڈبلیو ایم جی بی کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے بتایا کہ ہم نے گلگت شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں ڈس انفیکشن سپرے کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے، ہمارے رضاکار گلگت شہر اور نواحی علاقوں کو کرونا وائرس کی وبا سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل گلگت بلتستان نے گلگت شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں جراثیم کش سپرے شروع کر دیا۔ ایم ڈبلیو ایم جی بی کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے بتایا کہ ہم نے گلگت شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں ڈس انفیکشن سپرے کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے، ہمارے رضاکار گلگت شہر اور نواحی علاقوں کو کرونا وائرس کی وبا سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ہم نے ڈس انفکشن سپرے مہم شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کے روز برمس، پونیال روڈ میں سپرے کیا گیا۔ اتوار کے روز کشروٹ، عثمانیہ کوٹ محلہ وغیرہ میں سپرے کیا جبکہ پیر کے روز سونیکوٹ اور سکارکوئی میں سپرے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کی دونوں بڑی جامع مساجد سمیت تمام مساجد میں سپرے کیا جا رہا ہے جبکہ مرکزی جماعت خانہ اور دیگر جماعت خانوں میں بھی سپرے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت شہر میں ڈس انفیکشن سپرے مہم جاری ہے، گلگت شہر کے تمام  علاقوں میں سپرے مکمل کرنے کے بعد گلگت شہر کے نواحی علاقوں بسین، دنیور، نومل، جلال آباد، چھموگڑھ میں بھی سپرے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امامیہ سکاؤٹس کے جوانوں نے بھی سپرے کا سلسلہ شروع کیا تھا، شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ایم ڈبلیو ایم اور امامیہ سکاWٹس کی جانب سے شروع کی گئی ڈس انفکشن سپرے مہم کو سراہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 855055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855055/ایم-ڈبلیو-ڈیزاسٹر-مینجمنٹ-سیل-گلگت-بلتستان-نے-سپرے-مہم-شروع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org