0
Monday 6 Apr 2020 22:59

اسرائیل وہ واحد ملک ہے جس نے کرونا کے باعث اپنے قیدیوں کو چھٹی نہیں دی، رأفت حمدونہ

اسرائیل وہ واحد ملک ہے جس نے کرونا کے باعث اپنے قیدیوں کو چھٹی نہیں دی، رأفت حمدونہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ادارے مرکز خصوصی برائے تحقیقات اسراء نے اسرائیل کے اندر تیزی کے ساتھ پھیلتے کرونا وائرس کے حوالے سے وہاں قید فسلطینی شہریوں کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل وہ واحد ملک ہے جس نے کرونا وائرس کے باعث فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مبنی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مسلسل درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق رأفت حمدونہ نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک نے اقوام متحدہ کی ایمینسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے اپنی جیلوں سے قیدیوں کو آزاد کر دیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے قیدیوں کے اندر پھیلاؤ کے خطرے کو روکا جا سکے تاہم غاصب صیہونی رژیم اسرائیل وہ واحد ملک ہے جو اپنی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کو نہ ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ضروری ادویات و طبی سامان مہیا کر رہا ہے اور نہ ہی انہیں آزاد کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 855067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش