0
Monday 6 Apr 2020 23:25

وزیراعلٰی کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا خیبر پختونخوا کا اجلاس

وزیراعلٰی کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا خیبر پختونخوا کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ صوبائی وزراء کے علاوہ کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا، پیکیج کے تحت رقوم تقسیم کرنے کا مکینزم ترتیب دیا جا رہا ہے۔ تقریباً 22 لاکھ خاندانوں میں 13.14 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے، اجلاس نے مستحق خاندانوں کی نشاندہی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے حکام کو ہدایت کی کہ رقوم کی تقسیم کی جگہوں پر رش کو کم سے کم رکھنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، شرکاء کو بتایا گیا کہ صوبے میں کورونا مریضوں کے لئے ٹیسٹس کی استعداد اور طبی عملے کو حفاظتی اشیاء کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے، اجلاس میں تعمیرات کی صنعت کو کھولنے سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں سول انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی گئی اور  اجلاس میں سماجی رابطوں کو کم کرنے لئے اقدامات کو مزیر بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 855070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش