QR CodeQR Code

اقوام عالم کا خون بہانے کیبعد امریکہ اب اپنے شہریوں کیساتھ بھی ویسا ہی کر رہا ہے، ابراہیم الموسوی

6 Apr 2020 23:32

عراقی پارلیمانی اتحاد الوفاء للمقاومۃ اور عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ کے مرکزی رکن ابراہیم الموسوی نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اگر امریکہ اپنی جنگوں پر خرچ کی جانیوالی خطر رقم 14.2 ٹریلین ڈالرز کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی امریکی قوم پر خرچ کرتا تو آج اسکی فریادیں بلند نہ ہو رہی ہوتیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمانی اتحاد الوفاء للمقاومۃ اور عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ کے مرکزی رکن ابراہیم الموسوی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں کے دوران واشنگٹن نے اقوام عالم کے خلاف 13 جارحانہ جنگیں لڑی ہیں جن کے ذریعے دنیا بھر کی قوموں کے قتل عام پر اس نے 14.2 ٹریلین ڈالرز خرچ کئے گئے۔ ابراہیم الموسوی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اگر امریکہ اپنی جنگوں پر خرچ کئے جانے والی خطر رقم 14.2 ٹریلین ڈالرز کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی امریکی قوم، انفراسٹرکچر، ہسپتالوں اور طبی شعبے پر خرچ کرتا تو آج اس کی فریادیں بلند نہ ہو رہی ہوتیں۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ نے دنیا بھر کی قوموں کے ساتھ (دوستی کے پردے میں رہتے ہوئے) خیانت کی ہے، ان کی توہین کی ہے اور انہیں قتل کیا ہے جبکہ اب وہ اپنی (امریکی) قوم کے ساتھ بھی ایسا ہی کر رہا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 855071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855071/اقوام-عالم-کا-خون-بہانے-کیبعد-امریکہ-اب-اپنے-شہریوں-کیساتھ-بھی-ویسا-ہی-کر-رہا-ہے-ابراہیم-الموسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org