0
Monday 6 Apr 2020 23:38

پشاور قومی جرگہ کا تین ماہ کیلئے یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کا مطالبہ

پشاور قومی جرگہ کا تین ماہ کیلئے یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور قومی جرگہ نے حکومت سے عوام کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا ہے کہ عام عوام کو بجلی، گیس، پانی، ٹیلی فون کے بلوں کو تین مہینوں کے لئے معاف کرنے اور اس سال کاروباری حضرات سے اِنکم و پراپرٹی ٹیکس وصول نہ کئے جائے، ان فیصلوں کا اعلان پشاور قومی جرگہ کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جو کہ جرگہ کے صدر مولانا آمان اللہ حقانی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے جن کاروبار کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے انہیں بھی زبردستی بند کیا جا رہا ہے جو کہ ظلم کی انتہا ہے، اس میں اکثر اوقات پولیس بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن کو طول دینے کی صورت میں کاروباری حضرات کو اعتماد میں لینے پر بھی زور دیا گیا جبکہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو نقد رقم اور راشن دیا جائے۔ اس کے علاوہ شعبہ بازار اور دیگر اہم بازاروں کو کھولنے کے احکامات بھی جاری کئے جائے تا کہ عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے میں مشکلات نہ ہوں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے جو ریلیف پیکج کے اعلانات کئے جا رہے ہیں وہ تحریک انصاف کے ورکروں کی بجائے سول سوسائٹی اور دیگر فلاحی اداروں کے زریعے تقسیم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 855074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش