0
Monday 6 Apr 2020 23:50

لیہ، تبلیغی مرکز میں موجود مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

لیہ، تبلیغی مرکز میں موجود مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی مرکز لیہ میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق آج 40 سالہ محمد یعقوب، 42 سالہ سلطان محمد، 54 سالہ یوسف خان اور 58 سالہ فقیر حسین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، باقی افراد کا رزلٹ آنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ستانہ گل، شمس الدین اور شیر محمد کا رزلٹ پازیٹو آچکا ہے، جن میں ستانہ گل ترکی ہسپتال مظفر گڑھ اور باقی 6 مریضوں کو تبلیغی مرکز لیہ میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع لیہ میں اب تک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے تمام مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 855076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش