QR CodeQR Code

کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اپنا ملک سنبھالنے کے قابل بھی نہیں، امیر عبداللھیان

6 Apr 2020 23:56

بین الاقوامی امور کے مشیر برائے چیئرمین سینیٹ ایران نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پیدا ہونیوالے اس بحران نے پوری دنیا میں واحد انسانی سپر پاور اور بشر کے ہاتھوں تشکیل پانیوالے عالمی حکومتی نظام کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس بحران کے خاتمے کے بعد دنیا کا نظام یکسر مختلف ہو گا جسمیں اللہ تعالی کی قدرت پر اعتقاد انتہائی نمایاں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے مشیر برائے چیئرمین سینیٹ اسلامی جمہوریہ ایران حسین امیر عبداللھیان نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے اندر کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ اور اس کے باعث وہاں پیدا ہونے والے شدید انسانی بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کے اندر کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکی قبضہ گروپ نہ صرف مبینہ عالمی حکومتی نظام بلکہ خود اپنے ملک کو بھی سنبھالنے کے قابل بھی نہیں۔

حسین امیر عبداللھیان نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پیدا ہونے والے اس بحران نے پوری دنیا میں واحد انسانی سپر پاور اور بشر کے ہاتھوں تشکیل پانے والے عالمی حکومتی نظام کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس بحران کے خاتمے کے بعد دنیا کا نظام یکسر مختلف ہو گا جس میں اللہ تعالی کی قدرت پر اعتقاد انتہائی نمایاں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 855079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855079/کرونا-وائرس-کے-پھیلاو-نے-ثابت-کر-دیا-ہے-کہ-امریکہ-اپنا-ملک-سنبھالنے-قابل-بھی-نہیں-امیر-عبداللھیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org