QR CodeQR Code

ندیم افضل چن نے چینی پر تحقیقاتی رپورٹ کو "لیک" قرار دیدیا

پنجاب نے وزیراعظم کے منع کرنے کے باوجود چینی پر سبسڈی دی، ندیم افضل چن

6 Apr 2020 23:40

وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ اس سبسڈی دینے کے عمل میں وفاقی حکومت کا عمل دخل نہیں ہے، یہ پنجاب حکومت کا اپنا فیصلہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے چینی پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کو ’’لیک‘‘ قرار دیدیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے  کہا کہ ابھی رپورٹ لیک ہوئی ہے اصل تو 25 اپریل کے بعد آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے وزیراعظم کے منع کرنے کے باوجود سبسڈی دی۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ اس سبسڈی دینے کے عمل میں وفاقی حکومت کا عمل دخل نہیں ہے، یہ پنجاب حکومت کا اپنا فیصلہ تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 855093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855093/پنجاب-نے-وزیراعظم-کے-منع-کرنے-باوجود-چینی-پر-سبسڈی-دی-ندیم-افضل-چن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org