QR CodeQR Code

دنیا بھر میں کورونا سے 73 ہزار اموات

7 Apr 2020 09:02

امریکا میں آج 900 سے زائد اموات ہونے کے بعد کل اموات 10 ہزار سے بڑھ گئیں، صرف نیویارک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے اوپر ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس دنیا بھر میں 73 ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا، کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 30 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔امریکا میں آج 900 سے زائد اموات ہونے کے بعد کل اموات 10 ہزار سے بڑھ گئیں، صرف نیویارک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے اوپر ہو گئی ہے۔ فرانس میں مزید 833، اٹلی میں 636، اسپین میں 528 اور برطانیہ میں 439 مزید اموات ہو چکی ہیں جبکہ ترکی میں 24 گھنٹوں میں مزید 75 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد تعداد 649 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی۔


خبر کا کوڈ: 855121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855121/دنیا-بھر-میں-کورونا-سے-73-ہزار-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org