0
Tuesday 7 Apr 2020 09:34

پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 102 کیس سامنے آگئے

پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 102 کیس سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 102 کیس سامنے آگئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 918 مصدقہ مریض ہیں۔ مصدقہ مریضوں کے اعداد و شمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 667 زائرین سنٹرز، 536 تبلیغی جماعت سے منسلک افراد، 49 قیدیوں اور  666 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان  کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 449 زائرین اور فیصل آباد میں 5 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تبلیغی جماعت کے ارکان میں رائیونڈ مرکز میں 404، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10 تبلیغی ارکان میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 4، لیہ میں 13 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

رائیونڈ اجتماع میں شرکت کرنیوالے 10 ہزار 263 تبلیغی ارکان کو کورنٹین سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 293 مصدقہ مریض ہیں، جبکہ ننکانہ 13، قصور 8، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 58، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 17، ناروال 6، گجرات میں 93 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ ادھر حافظ آباد 6، منڈی بہاوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 6، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 6 شہریوں میں تصدیق ہوچکی ہے۔ میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک مصدقہ مریض ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے 28 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب قیدی مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے تفصیلی ایس او پیز محکمہ داخلہ کو دیئے جا چکے ہیں۔ دیگر قیدیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے تفصیلی لائحہ عمل بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں، بلا وجہ باہر آنے سے گریز کریں، اگر کسی شہری میں علامات نظر آئیں تو فوری طور پر حکومت کے قائم کردہ خصوصی مراکز سے رجوع کریں۔
خبر کا کوڈ : 855125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش