0
Tuesday 7 Apr 2020 19:42

قرنطینہ سنٹرز میں زائرین سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، علامہ سبطین سبزواری

قرنطینہ سنٹرز میں زائرین سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے صوبے کے مختلف اضلاع میں قرنطینہ کے نام پر قائم عارضی جیلوں میں جبری طور پر رکھے گئے زائرین کی صحت اور ناقص سہولیات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دورے اور پنجاب میں زائرین کی بدترین صورتحال کی رپورٹ علامہ سید ساجد علی نقوی کو پیش کر دی ہے اور کئی لوگوں کے ذہنی مریض ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے کورونا کے نیگیٹو رزلٹ آنیوالے زائرین کے حوالے سے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو کسی انسانی المیے کے رونما ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر سے مسلسل قید، سفر اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے جبری طور پر قید رکھے گئے زائرین میں مایوسی بڑھ رہی ہے، حکومت کے مسلسل جبر اور ظلم کے باعث کئی زائرین نے خود کشی کی بھی کوشش کی ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے انکشاف کیا کہ زائرین سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، اپنی صحت اور رہائی کے حوالے سے غیر مطمئن زائرین کو تسلی دینے کی بجائے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے زائرین اور ان کے خاندانوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ شیعہ علما کونسل کی متعلقہ ضلعی تنظیمی زائرین کی دیکھ بھال اور ان کی رہائی کیلئے کوشاں ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ قرنطینہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے باہر اعلان کردہ پریس کانفرنس علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملتوی کر دی گئی تھی، امید ہے کہ جلد زائرین کے مسائل حل ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 855127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش