0
Tuesday 7 Apr 2020 10:01

پی آئی اے کے پائلٹس کا عراق میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار

پی آئی اے کے پائلٹس کا عراق میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کے دو پائلٹس اور ایک ایئر ہوسٹس میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پائلٹوں نے عراق میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور ایک ایئر ہوسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تحفظات دور نہ ہونے پر پی آئی اے کے پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ میں تناؤ برقرار ہے جس کے بعد عراق میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے اسلام آباد سے بغداد روانہ ہونے والی پرواز پی کے 9813 پائلٹوں کے انکار کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ شیڈول وقت کے مطابق پرواز کو منگل صبح 5 بجے مسافروں کو لانے کے لیے بغداد روانہ ہونا تھا۔ تاہم اب پرواز کی روانگی منگل دن 12 بجے تک تاخیر سے متوقع ہے۔

تقریباً 161 پاکستانی وطن آنے کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے بغداد میں جمع ہوئے تھے۔ تاہم پی آئی اے حکام اور سی ای او پی آئی اے کی یقین دہانیوں اور حفاظتی سوٹ فراہم کرنے کے باوجود پائلٹ ڈیوٹی پر نہ پہنچے۔ سی ای او پی آئی اے نے ایک روز قبل پائلٹس اور عملے کو قومی ہیرو بھی قرار دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا و پی آئی اے انتظامیہ کے اختلافات کی ایک وجہ پی آئی اے کی دو ماہ کے لیے تنخواہ کٹوتی کا معاملہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اپنی تنخواہ سے 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا تھا بعدازاں پی آئی اے کی تمام انتظامیہ نے بھی کٹ شدہ تنخواہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 855129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش