QR CodeQR Code

پشاور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 55 افراد گرفتار

7 Apr 2020 10:30

اس موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر صدر کے علاقے میں 3، جبکہ شعبہ بازار میں 2 بینک رش ہونے پر سیل کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ بینک کے باہر لمبی قطاریں بنی ہوئی تھیں اس لئے یہ بینک منیجرز صوبائی حکومت کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 55 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیا، پابندی کے باوجود بلا ضرورت گھومنے پر 55 افرد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے یونیورسٹی روڈ، بورڈ بازار، صدر، شعبہ بازار اور خیبر بازار میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کیں۔ کمانڈر 102 بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے بورڈ بازار سمیت دیگر بازاروں کا معائنہ کیا، تاہم اس موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر صدر کے علاقے میں 3، جبکہ شعبہ بازار میں 2 بینک رش ہونے پر سیل کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ بینک کے باہر لمبی قطاریں بنی ہوئی تھیں اس لئے یہ بینک منیجرز صوبائی حکومت کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ دریں اثنا کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی کے نفاذ کے سبب صوبے کے تمام میڈیکل کالجز بند رہیں گے، تمام میڈیکل کالجز 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا، جبکہ پراونشل ہیلتھ سروس اکیڈمی اور اس سے ملحقہ ہاسٹلز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن پی جی ایم آئی، نرسنگ اور پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ کھلے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 855140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855140/پشاور-میں-لاک-ڈاؤن-کی-خلاف-ورزی-پر-55-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org