QR CodeQR Code

جنوبی مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں 7 نوجوان گرفتار

7 Apr 2020 15:23

پولیس نے تلاشی کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے افراد میں عادل احمد نامی طالب علم بھی شامل ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گرفتار افراد انتہائی شریف النفس ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان میں مختلف چھاپوں کے دوران 7 نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ادھر کولگام اور پلوامہ میں تلاشی کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ قابض فورسز نے پولیس کی مدد سے سانبورہ پانپور میں دوران شب گنائی محلہ میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی، جس دوران چند مکانوں کی چن چن کر تلاشی لی گئی۔ پولیس نے تلاشی کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے افراد میں عادل احمد نامی طالب علم بھی شامل ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گرفتار افراد انتہائی شریف النفس ہیں۔

لوگوں نے گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران فورسز نے دارم دور کیگام شوپیان میں چھاپوں کے دوران چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ پولیس نے دوران شب دربگام پلوامہ کے ایک نو عمر طالب علم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ادھر فسٹ آر آر اور پولیس نے وانپورہ کولگام نامی بستی کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس دوران 55 آر آر اور پولیس نے زائیگام پلوامہ کو محاصرے میں لیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 855149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855149/جنوبی-مقبوضہ-کشمیر-میں-قابض-فورسز-کے-ہاتھوں-7-نوجوان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org