QR CodeQR Code

مذہب کی بنیاد پر کورونا کے مریضوں کی درجہ بندی نہ کریں, ڈبلیو ایچ او

7 Apr 2020 16:13

ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ اگر کوئی کووڈ 19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مذہب یا نسل کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی درجہ بندی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں تنظیم کے ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ اگر کوئی کووڈ 19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی نسل، مذہب یا عقائد کی بنیاد پر درجہ بندی نہیں کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے یہ بات ایک ہندوستانی صحافی کے ذریعہ دہلی کے نظام الدین مرکز سے کثرت سے کورونا کے پھیلاؤ پر سوال کے جواب میں کہی۔ مائیکل ریان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اور بعض دینی فرائض کو ملتوی کرنے کے لئے ان سے تبادلہ خیال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے حوالے سے ہدایات بھی تیار کی جارہی ہے۔ اس دوران انہوں نے طبی عملے پر حملوں کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 855151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855151/مذہب-کی-بنیاد-پر-کورونا-کے-مریضوں-درجہ-بندی-نہ-کریں-ڈبلیو-ایچ-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org