QR CodeQR Code

کورونا کا خوف، کیمپ جیل کے قیدیوں کو کوٹ لکھپت منتقل کرنے کا فیصلہ

7 Apr 2020 11:15

کیمپ جیل میں کورونا کے مریضوں میں اضافے پر جیل انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اب انڈر ٹرائل قیدیوں کو کیمپ جیل کی بجائے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کیا جائے گا۔ کیمپ جیل میں تشویشناک حد تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے جیل میں بند قیدیوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ڈسٹرکٹ (کیمپ) جیل میں کورونا وائرس کے پھیلنے پر نیب کے ملزمان سمیت دیگر قیدیوں کے خاندان پریشان ہوگئے۔ دوسری طرف کیمپ جیل میں کورونا کے مریضوں میں اضافے پر جیل انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اب انڈر ٹرائل قیدیوں کو کیمپ جیل کی بجائے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کیا جائے گا۔ کیمپ جیل میں تشویشناک حد تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے جیل میں بند قیدیوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

جیل میں کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی بڑھتی تعداد کے باعث جیل انتظامیہ نے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ جیل کا میڈیکل سٹاف کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ جیل میں نئے قیدیوں کو آئیسولیشن میں رکھنے کیلئے جگہ نہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855152/کورونا-کا-خوف-کیمپ-جیل-کے-قیدیوں-کو-کوٹ-لکھپت-منتقل-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org