QR CodeQR Code

گلگت پہنچنے والے سینکڑوں طلباء کو قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا

7 Apr 2020 11:18

گزشتہ روز دیگر صوبوں میں پھنسے ہوئے جی بی کے سینکڑوں طلباء کو پانچ بسوں کے ذریعے گلگت پہنچایا گیا تھا جہاں ان تمام طلباء کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت پہنچنے والے سینکڑوں طلباء کو قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز دیگر صوبوں میں پھنسے ہوئے جی بی کے سینکڑوں طلباء کو پانچ بسوں کے ذریعے گلگت پہنچایا گیا تھا جہاں ان تمام طلباء کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی گلگت نوید احمد نے مذکورہ مراکز کے ذمہ داروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کو بھی ہدایت جاری کی کہ آنے والے طلباء اور فیمیلیز کی اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی فرد کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر قرنطینہ مراکز میں 14 دنوں تک رکھا جائے گا او ر ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں وہ افراد اپنے گھروں میں چلے جائیں گے۔ اس دوران ڈی سی گلگت نے اس بات پر زور دیا کہ جی بی میں باہر سے آنے والے افراد رضاکارانہ طور پر اپنا اور اپنے خاندان والوں کا ٹیسٹ کروائیں اور اس مہلک وباء سے اپنے آپ اور اپنے گھر والوں کو محفوظ بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 855154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855154/گلگت-پہنچنے-والے-سینکڑوں-طلباء-کو-قرنطینہ-مراکز-منتقل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org