QR CodeQR Code

سخت گیر پالیسی بھارتی جمہوریت کیلئے سم قاتل ہے، محمد اکبر لون

7 Apr 2020 21:41

پالیمانی ممبر نے سیاسی قائدین اور نوجوانوں کی نظربندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں نظربند قائدین اور نوجوانوں کی صحت کافی خراب ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان محمد اکبر لون نے مرکزی وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمگیر وباء کورونا وائرس کے پیش نظر کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں اور نوجوانوں کو فوری طور رہا کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے سیاسی قائدین اور نوجوانوں کی نظربندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں نظربند قائدین اور نوجوانوں کی صحت کافی خراب ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی صحت بھی نظربندی کے دوران کافی متاثر ہوئی ہے۔ محمد اکبر لون نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں کو طویل عرصے تک نظر بند رکھنا آئین اور جمہوری مزاج کے سراسر منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کہ موجودہ بھارتی حکومت کشمیریوں کے ساتھ بالکل نا انصافی کر رہی ہے۔ اکبر لون نے کہا کہ حکومت کی سخت گیر پالیسی ملک کی جمہوریت کے لئے سم قاتل ہے۔ اسی دوران ضلع سرینگر کے صدر اور سابق ایم ایل اے پیر آفاق احمد نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ لاک ڈاون کے پیش نظر لوگوں کی راحت رسانی کے کاموں میں سرعت لائی جائے اور ان علاقوں تک ضروریات زندگی پہنچائے جائیں جہاں ابھی تک لوگوں کو یہ اہم چیزیں فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855156/سخت-گیر-پالیسی-بھارتی-جمہوریت-کیلئے-سم-قاتل-ہے-محمد-اکبر-لون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org