QR CodeQR Code

نون لیگ کی جانب سے حفاظتی سامان کی دوسری کھیپ جی بی حکومت کے حوالے

7 Apr 2020 11:28

حفاظتی سامان میں سینی ٹائزر، ماسک، صابن اور کورونا سے بچاؤ کے لئے آگاہی پمفلٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی طرف سے گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے لئے ایک ہزار حفاظتی کٹس گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کی گئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف کی طرف سے گلگت بلتستان کے لئے کورونا سے بچاو کے لئے حفاظتی سامان کی دوسری کھیپ سابق وزیر طارق فضل چوہدری اور سابق ایم این اے عقیل انجم نے وزیر اعلٰی جی بی کے میڈیا کوآرڈینیٹر رشید ارشد کے حوالے کر دیا۔ حفاظتی سامان میں سینی ٹائزر، ماسک، صابن اور کورونا سے بچاؤ کے لئے آگاہی پمفلٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی طرف سے گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے لئے ایک ہزار حفاظتی کٹس گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کی گئی تھیں جسے صوبائی حکومت محکمہ صحت کے حوالے کرے گی۔ گلگت بلتستان کے لئے سامان دینے کے موقع پر سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل نے کہا کہ قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ نون میاں محمد شہباز شریف نے جی بی کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 855158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855158/نون-لیگ-کی-جانب-سے-حفاظتی-سامان-دوسری-کھیپ-جی-بی-حکومت-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org