0
Tuesday 7 Apr 2020 11:45

عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ 25 اپریل کے بعد جہانگیر ترین کیساتھ کیا سلوک کرتے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ 25 اپریل کے بعد جہانگیر ترین کیساتھ کیا سلوک کرتے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ 25 اپریل کے بعد آتی تو اچھا ہوتا، لیکن اب عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوچکا ہے۔ لاہور میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات بہت گہرے تھے، اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ 25 اپریل کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ شیخ ریشد نے کہا کہ کپتان جب چاہے فیلڈنگ بدل سکتا ہے، حکومت میں کوئی گروپ بندی نہیں، کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے، عمران خان جانتے ہیں کہ کس کو کہاں تک لے کر جانا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم اپنے سینے سے فیصلے لگا کر رکھتے ہیں، عمران خان کو 2 سال ہوگئے اور اب وہ معاملات سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزنس مین سیاست میں آئے، جس کے بعد مافیاز مضبوط ہوئے اور ملک کو نقصان پہنچا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ سبسڈی دینے میں اسد عمر کا کوئی کردار نہیں، لیکن اگر رزاق داؤد کا کہا جائے تو ظاہر ہے کہ وہ انڈسٹری منسٹر تھے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے تعلقات میں جو دراڑ پڑی ہے، وہ ختم بھی ہوسکتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 855161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش