QR CodeQR Code

بھارت کشمیریوں کی پوری نسل کو تباہ کرنے کے اقدامات کر رہا ہے، بیرسٹر سلطان

7 Apr 2020 11:48

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے بھارتی مسلمانوں کو ہندئوں سے کم درجے کا شہری قرار دے کر دنیا کو نریندر مودی اور ان کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے بھارتی مسلمانوں کو ہندئوں سے کم درجے کا شہری قرار دے کر دنیا کو وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے، بھارت نے کشمیر میں ایک طرف آبادی کا تناسب بگاڑنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تو دوسری طرف نوجوانوں کو کسی نہ کسی بہانے قتل کیا جا رہا ہے تاکہ کشمیریوں کی ایک پوری نسل کو تباہ کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 855163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855163/بھارت-کشمیریوں-کی-پوری-نسل-کو-تباہ-کرنے-کے-اقدامات-کر-رہا-ہے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org