QR CodeQR Code

یورپی ممالک خطے کو کرونا سے بچانے کے لیے متحد ہوجائیں، انجیلا مرکل

7 Apr 2020 12:23

جرمنی کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکا نے بھی وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو تاریخ کا مشکل ترین وقت قرار دیا۔ دوسری جانب فرانس نے خبردار کیا کہ وہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے خطرناک بحران سے دوچار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی نے کورونا وائرس کو یورپی یونین کے ممالک کے لیے سب سے بڑا ٹیسٹ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ جرمنی کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکا نے بھی وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو تاریخ کا مشکل ترین وقت قرار دیا۔ دوسری جانب فرانس نے خبردار کیا کہ وہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے خطرناک بحران سے دوچار ہے۔ اس حوالے سے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے کو اس بیماری سے بچانے کے لیے متحد ہوجائیں۔ جاپان نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 10 کھرب ڈالر کا امدادی پیکج کا اعلان کردیا جبکہ امریکا میں وائرس سے 10 ہزار سے زائد اموات کے بعد وائرس کی وبا کو نائن الیون یا پرل ہاربر سے بڑھ کر خطرہ قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 855167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855167/یورپی-ممالک-خطے-کو-کرونا-سے-بچانے-کے-لیے-متحد-ہوجائیں-انجیلا-مرکل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org