QR CodeQR Code

صدر آزادکشمیر کا بھارتی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم پر اظہار تشویش

7 Apr 2020 12:22

اپنے ایک بیان میں صدر آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ بھارت کے بیس کروڑ مسلمانوں کو غیر ملکی کہہ کر پکارنا، انہیں بھارت کے لئے خطرناک قرار دینا اور مسلمانوں کو کورونا کی وبا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دینا ایک شیطانی مہم کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارت کی انتہا پسند حکومت کی طرف سے ہندو توا نظریہ کے تحت بھارت کے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیس کروڑ مسلمانوں کو غیر ملکی کہہ کر پکارنا، انہیں بھارت کے لئے خطرناک قرار دینا اور مسلمانوں کو کورونا کی وبا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دینا ایک شیطانی مہم کا حصہ ہے، بھارت میں اسلامو فوبیا جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور اسے سوشل میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف نفرت کی ایک وبا کی طرح پھیلایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855168/صدر-آزادکشمیر-کا-بھارتی-مسلمانوں-کو-بدنام-کرنے-کی-مہم-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org