QR CodeQR Code

کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان بازار نہ لگانے کی تجویز

7 Apr 2020 13:09

اجلاس میں صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، دستیابی اور رمضان بازار لگانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ تجویز زیرغور آئی کہ اگر رمضان بازار لگائے گئے تو کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، اسلئے رمضان بازار نہ لگائے جائیں، رمضان بازار لگانے کی بجائے ٹارگٹڈڈ سبسڈی دے دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان بازار نہ لگانے کی تجویز، پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں کی بجائے ٹارگٹڈز سبسڈی دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت رمضان بازار نہ لگانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، تاہم رمضان بازار لگانے یا نہ لگانے کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس میں صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، دستیابی اور رمضان بازار لگانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یہ تجویز زیرغور آئی کہ اگر رمضان بازار لگائے گئے تو کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، اسلئے رمضان بازار نہ لگائے جائیں، رمضان بازار لگانے کی بجائے ٹارگٹڈڈ سبسڈی دے دی جائے۔ صوبائی وزیر نے لاہور سمیت بعض اضلاع میں آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی زیادہ قیمت پر فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ موجودہ صورتحال میں بھی متحرک نہ ہوئی تو پھر کب بیدار ہوگی؟ یہ وقت دفاتر میں بیٹھ کر وقت گزارنے کا نہیں بلکہ فیلڈ میں نکل کر کورونا کی صورتحال سے پریشان لوگوں کی مدد کا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855174/کورونا-وائرس-کی-وجہ-سے-رمضان-بازار-نہ-لگانے-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org