0
Tuesday 7 Apr 2020 15:36

شگر میں سترہ سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

شگر میں سترہ سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع شگر کے علاقہ مرہ پی میں سترہ سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ سترہ سالہ نوجوان شرافت علی ولد سجاد حسین کل صبح سے لاپتہ تھا اور گھر والے تلاش کر رہے تھے۔ آج ان کی لاش مویشی خانے میں چھت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 855204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش