QR CodeQR Code

پاک فوج نے سکردو میں کرونا ٹیسٹ لیب قائم کر دی

7 Apr 2020 15:53

سی ایم ایچ سکردو میں قائم لیب میں روزانہ 40 ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔ ادھر گلگت ہسپتال میں قائم صوبے کی واحد لیب کی استعدار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان کے مطابق گلگت لیب کی استعداد 25 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ایم ایچ سکردو میں کرونا ٹیسٹ لیب قائم کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے تعاون سے قائم اس لیب میں روزانہ 40 سے زائد ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔ دوسری جانب گلگت ہسپتال میں قائم صوبے کی واحد لیب کی استعدار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان کے مطابق گلگت لیب کی استعداد 25 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔ ادھر سکردو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں پاک فوج نے لیب قائم کی ہے، جہاں چالیس سے زائد رپورٹس روزانہ تیار کی جا سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 855209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855209/پاک-فوج-نے-سکردو-میں-کرونا-ٹیسٹ-لیب-قائم-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org