اسلام ٹائمز۔ سی ایم ایچ سکردو میں کرونا ٹیسٹ لیب قائم کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے تعاون سے قائم اس لیب میں روزانہ 40 سے زائد ٹیسٹ کیے جا سکیں گے۔ دوسری جانب گلگت ہسپتال میں قائم صوبے کی واحد لیب کی استعدار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان کے مطابق گلگت لیب کی استعداد 25 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔ ادھر سکردو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں پاک فوج نے لیب قائم کی ہے، جہاں چالیس سے زائد رپورٹس روزانہ تیار کی جا سکتی ہیں۔