0
Tuesday 7 Apr 2020 17:25

سندھ میں شب برأت پر عوام کو قبرستان جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

سندھ میں شب برأت پر عوام کو قبرستان جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شب برأت کے موقع پر عوام کو قبرستان نہ جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ شب برأت کے موقع پر صوبے ميں لاک ڈاؤن جاری ہے اور شب برأت کو بھی برقرار رہے گا۔ سندھ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ عوام کو بدھ 8 اپریل کو قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ مساجد میں شب برأت کے اجتماعات پر پابندی برقرار ہے، عوام گھروں میں رہ کر کورونا کے خاتمے کی دُعائیں کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں شب برأت 8 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 855222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش