QR CodeQR Code

عراق، امریکی فورسز کی "ابوغریب" فوجی اڈے سے بھی عقب نشینی

7 Apr 2020 18:03

عراق کے مشترکہ فوجی کمانڈ سنٹر کیطرف سے جاری ہونیوالے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ابوغریب، جو امریکی فورسز کیطرف سے خالی کیا گیا چھٹا فوجی اڈہ ہے، کو امریکی انخلاء کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز کیطرف سے کنٹرل میں لے لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ داعش سے نام نہاد مقابلے کے امریکی فوجی اتحاد نے بغداد کے شمال میں واقع "ابوغریب" فوجی اڈے کو خالی کرکے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ عراق کے مشترکہ فوجی کمانڈ سنٹر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ابوغریب، جو امریکی فورسز کی طرف سے خالی کیا گیا چھٹا فوجی اڈہ ہے، کو امریکی انخلاء کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے کنٹرل میں لے لیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی اڈہ بھی عراقی حکومت اور امریکی فوجی اتحاد کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں واپس لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوجی اتحاد نے گزشتہ ہفتے کے روز عراق کے مغربی صوبے الانبار میں واقع الجبانیہ فوجی اڈے کو بھی عراقی سکیورٹی فورسز کی تحویل میں دے دیا تھا۔ یاد رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ پر عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی افواج کے عراق چھوڑ دینے کے حکم کے بعد سے عوامی و سیاسی حلقوں میں عراق کے اندر قابض امریکی افواج کی موجودگی پر تشویش میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ گزشتہ ماہ کے دوسرے ہفتے سے امریکی فورسز نے عراق کے اندر موجود اپنے فوجی اڈوں کو خالی کر کے اپنے سب سے بڑے فوجی اڈے "عین الاسد" یا "حریر" فوجی اڈے کی طرف عقب نشینی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855226/عراق-امریکی-فورسز-کی-ابوغریب-فوجی-اڈے-سے-بھی-عقب-نشینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org