0
Tuesday 7 Apr 2020 17:50

چینی بحران کی انکوائری رپورٹ میری ہدایت پر جاری کی گئی، وزیراعظم عمران خان

چینی بحران کی انکوائری رپورٹ میری ہدایت پر جاری کی گئی، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی بحران کی انکوائری رپورٹ میری ہدایت پر جاری کی گئی ہے، ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا عوام سے وعدہ تھا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا دینے کے لیے عوام سے وعدہ کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ ارکان سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی بحران کی انکوائری رپورٹ اُن کے کہنے پر جاری کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں وفاقی کابینہ اور پنجاب میں مزید تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ میں متعدد تبدیلیاں کی گئی تھیں، وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وزارت اقتصادی امور دے دی گئی جب کہ ان کی جگہ فخر امام کو وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق بنادیا گیا۔

رزاق داؤد کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور مشیر صنعت و پیداوار کے عہدے سے ہٹا دیا گيا البتہ وہ بطور مشیر تجارت کام کرتے رہیں گے، وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی قبول کرلیا اور ایم کیو ایم کے امین الحق کو  وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام مقرر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر خان ترین کو چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی آٹا و چینی بحران پر رپورٹ سامنے آنے کے بعد کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ملک میں گندم اور چینی کے بحران کے باعث ان کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے معاملے کی تحقیقات کے لئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ذمہ داری سونپی تھی۔
خبر کا کوڈ : 855227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش