0
Tuesday 7 Apr 2020 17:57

مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے  مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کورونا کے خلاف بلوچستان میں جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے لئے حفاظتی طبی آلات اور دیگر طبی سامان کوئٹہ بھیجا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طبی آلات کی ا یمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لئے روانہ کردی گئی ہے اور بلوچستان کے طبی عملے کے لئے ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لئے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں، مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لئے سخت کوشش کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 855229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش