0
Tuesday 7 Apr 2020 18:04

حکومت کیلئے تو آٹا چینی کا اسکینڈل کھڑا ہوگیا، کورونا سے کیا نمٹے گی، چیف جسٹس

حکومت کیلئے تو آٹا چینی کا اسکینڈل کھڑا ہوگیا، کورونا سے کیا نمٹے گی، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس اور دوسرے مسائل سے کیا نمٹے گی؟ حکومت کے لئے تو آٹے چینی کا اتنا بڑا اسکینڈل کھڑا ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس کے دوران اسپتالوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جب ملک کے بڑے ہی ملک کا استحصال کریں گے تو کیا ہوگا؟ احساس پروگرام کے تحت کروڑوں لوگوں کو پیسے دیئے جا رہے ہیں، وہ کون لوگ ہیں؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کیسے معلوم ہوگا کہ پیسے غریب لوگوں تک پہنچ گئے ہیں، وقت بہت اہم ہے، گھڑی چل رہی ہے، ایک ایک منٹ اہم ہے، وقت کے ساتھ چلیں ورنہ پیچھے رہ جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 855230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش