QR CodeQR Code

سپہ سالار کی زیر صدارت 231ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے، آرمی چیف کی کمانڈرز کو ہدایت

7 Apr 2020 19:43

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کور کمانڈرز اپنے ہیڈ کوارٹرز سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے، کانفرنس میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر  کووڈ 19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ مشکل کی اس گھڑی میں مزید مضبوط قوم بن کر نکلیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 231 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کور کمانڈرز اپنے ہیڈ کوارٹرز سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے، کانفرنس میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر  کووڈ 19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام کمانڈرز کورونا وائرس سے متاثرہ عوام تک ہر ممکن وسائل فراہم کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلستان آزاد کشمیر اندرون سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں تم امداد پہنچائی جائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ قدرتی آفت کے خلاف جنگ میں ہر شہری ہمارے لئے اہم ہے باہمت اور قربانی کے جذبے سے سرشار عوام کی مدد سے اس چیلنج میں سرخرو ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 855242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855242/عوام-کو-ہر-ممکن-مدد-فراہم-کی-جائے-ا-رمی-چیف-کمانڈرز-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org