0
Tuesday 7 Apr 2020 20:02

گلگت بلتستان میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، اپوزیشن لیڈر

گلگت بلتستان میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے، اپوزیشن لیڈر
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ایک سازش کے تحت الیکشن کمشنر کو ابھی تک غیر فعال رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک ہوم ورک شروع ہی نہیں کیا۔ جی بی کے انتخابات 2020ء ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں محمد شفیع کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وفاقی الیکشن رولز کو بھی جی بی میں لاگو کروائے۔ وزیر اعلی نے اپنی کرپشن کو جاری رکھنے کے لیے جان بوجھ کر نہ صرف چیف الیکشن کمشنر کو بے اختیار رکھا ہے بلکہ الیکشن رولز کو لاگو کرنے میں رکاوٹ بھی بن رہے ہیں، تحقیقاتی ادارے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں اور الیکشن کمیشن کو فوری فعال کرائیں تاکہ آئندہ الیکشن کے لئے ہوم ورک کا آغاز ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی سازشوں سے الیکشن 2020ء ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔ 9 مہینے پہلے حلف اٹھانے والے الیکشن کمشنر کو ابھی تک غیر فعال رکھنا بڑی سازش ہے۔ ساری دنیا کرونا کے پیچھے لگ گئی ہے اور وزیر اعلیٰ کرپشن کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش