QR CodeQR Code

اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری واپس، انکوائری افسر تبدیل

7 Apr 2020 20:17

چیئرمین نیب کیطرف سے رائے طلب کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل نے تجویز دی کہ معاملے پر دوبارہ غور کی ضرورت ہے، فی الحال وارنٹ گرفتاری واپس لے کر ازسرنو انکوائری کرائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب نے سرکاری گھروں کی الاٹمنٹس سے متعلق انکوائری میں اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے، انکوائری افسر کی تبدیلی کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 30 جنوری کو اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء پر نظرثانی کا معاملہ چیئرمین نیب کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین نیب کی طرف سے رائے طلب کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل نے تجویز دی کہ معاملے پر دوبارہ غور کی ضرورت ہے، فی الحال وارنٹ گرفتاری واپس لے کر ازسرنو انکوائری کرائی جائے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے ہیں، جبکہ انکوائری افسر بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855254/اکرم-درانی-کے-وارنٹ-گرفتاری-واپس-انکوائری-افسر-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org