QR CodeQR Code

ڈی آئی جی آپریشنز سے شیعہ عمائدین کی ملاقات، زائرین کے مسائل پر گفتگو

7 Apr 2020 20:37

رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں تمام مسالک اور مکتبہ ہائے فکر کے افراد بحیثیت قوم متحد ہیں۔ کورونا وائرس کی سنگین صورتحال باہمی اتحاد، یگانگت، بھائی چارہ اور رواداری کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے چاک و چوبند جوان قرنطینہ مراکز کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید سے شیعہ رہنماؤں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور دیگر ضلعی و پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں کورونا وائرس کے تناظر میں شہر کے مختلف مقامات پر قرنطینہ کئے گئے افراد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں تمام مسالک اور مکتبہ ہائے فکر کے افراد بحیثیت قوم متحد ہیں۔ کورونا وائرس کی سنگین صورتحال باہمی اتحاد، یگانگت، بھائی چارہ اور رواداری کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے چاک و چوبند جوان قرنطینہ مراکز کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قرنطینہ کئے گئے افراد کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ دونوں افسران نے وفد کو یقین دلایا کہ قرنطینہ کئے گئے افراد کے حوالے سے درپیش مسائل سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کر لئے جائیں گے۔ شیعہ علماء کے وفد میں توقیر حسین بابا، سید سبطین سبزواری، قاسم علی قاسمی، ملک شوکت حسین اعوان، سید جعفر شاہ، سید افسر حسین، سید خرم نقوی و دیگر شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 855258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855258/ڈی-ا-ئی-جی-ا-پریشنز-سے-شیعہ-عمائدین-کی-ملاقات-زائرین-کے-مسائل-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org