QR CodeQR Code

کراچی کے تاجروں کی وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی

7 Apr 2020 21:58

تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے، اگر حکومت نے ہمیں روکا، تو ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں نے 15 اپریل بدھ سے دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔ آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کو دکانیں کھول دیں گے، حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے، اگر حکومت نے ہمیں روکا، تو ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ تاجر اور مزدور طبقہ کاروبار کی مزید بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا، حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے تجارتی مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔ تاجروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 855272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855272/کراچی-کے-تاجروں-کی-وزیراعلی-ہاؤس-گھیراؤ-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org