QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرونا کے مزید 28 مریض صحت یاب، 1 نیا کیس رپورٹ

7 Apr 2020 22:31

مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ ایک روز پہلے خطے میں مریضوں کی تعداد 193 تھی، آج 28 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد اب 166 مریض زیر علاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 28 مریض صحتیاب ہو گئے جبکہ ایک نیا کیس سامنے آگیا۔ صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق جی بی میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 166 رہ گئی ہے۔ مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ ایک روز پہلے خطے میں مریضوں کی تعداد 193 تھی، آج 28 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد اب 166 مریض زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ رک چکا ہے اور روز بروز افزائش کی شرح کم ہو رہی ہے۔ گزشتہ دو روز سے صرف ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے اگلے ہفتے جی بی میں محدود پیمانے پر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 855278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855278/گلگت-بلتستان-میں-کرونا-کے-مزید-28-مریض-صحت-یاب-1-نیا-کیس-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org