QR CodeQR Code

کرونا وائرس صورتحال، ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے زیراہتمام اجلاس

7 Apr 2020 23:26

ضلعی سیکرٹری جنرل سید نقی شاہ کی زیر صدارت لوئر کرم کے علاقہ سمیر میں منعقد ہونیوالے اس اجلاس میں علامہ سید تجمل حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے زیراہتمام کرونا وائرس کے حوالے سے پیدا ہونی والی صورتحال کے تناظر میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید نقی شاہ کی زیر صدارت لوئر کرم کے علاقہ سمیر میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں علامہ سید تجمل حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرکائے اجلاس نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس سے سید نقی شاہ اور علامہ سید تجمل حسین نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 855292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855292/کرونا-وائرس-صورتحال-ایم-ڈبلیو-پاراچنار-کے-زیراہتمام-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org