0
Tuesday 7 Apr 2020 23:42

مشکل کے اس دور میں تمام عالم اسلام کو بڑھ چڑھ کر غریبوں کی مدد کرنی چاہیئے، علامہ افتخار نقوی

مشکل کے اس دور میں تمام عالم اسلام کو بڑھ چڑھ کر غریبوں کی مدد کرنی چاہیئے، علامہ افتخار نقوی
اسلام ٹائمز۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ مشکل کے اس دور میں تمام عالم اسلام کو بڑھ چڑھ کر غریبوں کی مدد کرنی چاہیئے۔ ہمارے ادارے نے سیلاب ہو یا زلزلہ مصیبت کی ہر گھڑی میں غریب عوام کی بھرپور خدمت کی۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے عوام کو مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران امام خمینی ٹرسٹ کی طرف سے روزانہ 200 گھروں میں راشن، کھانا اور ماسک کی تقسیم کی خدمات جاری ہے اور روزانہ 200 گھروں کو کھانا بنا کر پہنچایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ تقسیم کئے جانے والے راشن میں آٹا، گھی، چینی، چاول، گوشت اور دیگر ضرورت کا سامان شامل ہے۔ میانوالی کے شہر پکی شاہ مردان میں اہل علاقہ نے انسانیت سے ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے خدمت خلق میں بھرپور حصہ لیا۔ جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے، تب سے پکی شاہ مردان کے نوجوانوں نے عوام کی خدمت کے لئے کمر کس لی اور گھر گھر جا کر راشن تقسیم کیا۔ راشن کی تقسیم کے لئے ہر قسم کے حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں، تاکہ عوام کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 

 
خبر کا کوڈ : 855293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش