QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع

7 Apr 2020 23:56

لاک ڈاون کے سترہویں روز بھی بڑی مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند رہے جبکہ صوبے بھر میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر مختلف علاقوں سے 86 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے خیبر پختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کر دی، جس کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے، لاک ڈاون کے سترہویں روز بھی بڑی مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند رہے جبکہ صوبے بھر میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر مختلف علاقوں سے 86 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان نے مردان کے علاقے منگاہ کا دورہ کیا، وہ عبدالولی خان یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر بھی گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا سے نہیں لڑ سکتے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ صرف کھانے پینے کی اشیاء والی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی، بڑے بازار، حجام کی دکانیں اور بیوٹی پارلرز بند رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 855299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855299/خیبر-پختونخوا-میں-جزوی-لاک-ڈاؤن-14-اپریل-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org