0
Wednesday 8 Apr 2020 00:22

لوئر کرم سے تعلق رکھنے والی خاتون کا پشاور میں کرونا کے باعث انتقال

لوئر کرم سے تعلق رکھنے والی خاتون کا پشاور میں کرونا کے باعث انتقال
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم سے تعلق رکھنے والی خاتون کورنا وائرس کے باعث پشاور میں انتقال کرگئی، خاتون کا تعلق لوئر کرم کے علاقے ششو سے تھا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے میڈیا کو بتایا کہ لوئر کرم کے علاقہ ششو سے تعلق رکھنے والی ستر سالہ خاتون جو کہ شوگر اور بلڈ پریشر سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھیں، کو علاج کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا، جہاں خاتون کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے آئسو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا اور کورنا ٹیسٹ لیا گیا تو مثبت آگیا، مزکورہ خاتون انتقال کر گئی ہیں، ان کی میت ضلع کرم میں آبائی علاقے ششو پہچانے کے بعد حکومتی احکامات کے مطابق سپردخاک کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کا کہنا تھا کہ اسٹنٹ کمشنر لوئر کرم زاہد یونس ہیلتھ آفیسر عنایت الرحمان اور دیگر متعلقہ حکام سمیت انہوں نے ششو کے علاقے کا دورہ کیا اور ستر مکانات پر مشتمل علاقے کو قورانطینہ قرار دیا گیا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خاتون کے قریبی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے کارونا ٹیسٹ لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں اور ضلع بھر میں کورنا وائرس کے حولے سے انتظامات میں مزید سختی لائی جارہی ہے تاکہ اس وائرس سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 855304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش