QR CodeQR Code

سفید پوش طبقہ لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات کا شکار ہے، گورنر سندھ

8 Apr 2020 01:14

مخیر حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہر طبقہ اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کررہا ہے جوکہ ایک متحد قوم ہونے کا ثبوت ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کا مقصد اس وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سفید پوش طبقہ لاک ڈاؤن کے باعث بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے، اس لئے انہیں راشن کی فراہمی اور یوٹیلیٹی بلوں میں آسانی کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے، مخیر حضرات کی جانب سے راشن اور مالی مدد کی فراہمی سے ان کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مخیر حضرات کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور گورنر سندھ کے مشیر امید علی جونیجو بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ وفد میں حاجی اقبال، محسن پردیسی اور طارق قریشی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر، لاک ڈاؤن کا شکار افرد میں راشن کی تقسیم، خصوصاً سفید پوش گھرانوں کی دشواریوں، ان کے یوٹیلیٹی بلوں میں رعایت دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہر طبقہ اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کررہا ہے جو کہ ایک متحد قوم ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کا مقصد اس وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855310/سفید-پوش-طبقہ-لاک-ڈاؤن-کے-باعث-مشکلات-کا-شکار-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org