QR CodeQR Code

زندہ قومیں مصائب و مشکلات اور کٹھن وقت میں ثابت قدم رہتی ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

8 Apr 2020 01:39

ایک بیان میں باب العلم ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ یہاں سیاسی و مذہبی رہنما اچھے پیغام کے ساتھ ساتھ قوم کو باور کروائیں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور تمام تر حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمارے رہبر و رہنما محمد (ص) و آل محمد (ع) اور امام زمانہ علیہ السلام موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ باب العلم ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ زندہ قو میں مصائب و مشکلات اور کٹھن وقت میں ثابت قدم رہتی ہیں، ہمیں سخت دور میں صبر و تحمل اور برداشت کئے ساتھ ساتھ ٹھوس کردار اور خداوند تعالیٰ سے بہتری کی امید رکھنا ہوگی، اس پر آشوب دور میں ہمیں اپنے رب سے اپنی امید وابستہ رکھ کر ہی کامیابی نصیب ہوسکتی ہے، جس کے ساتھ ساتھ یکجہتی، وحدت اور آپس کے اتحاد کو فروغ دینا بھی نہایت ضرورت ہے کیونکہ انتشار اور افراتفری اور اختلافی گفتگو سے ملک کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہا کہ یہاں سیاسی و مذہبی رہنما اچھے پیغام کے ساتھ ساتھ قوم کو باور کروائیں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور تمام تر حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمارے رہبر و رہنما محمد (ص) و آل محمد (ع) اور امام زمانہ علیہ السلام موجود ہیں۔ جو تمام تر حالات میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں لہٰذا مسلمانوں کو ہمت و حوصلے کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 855311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855311/زندہ-قومیں-مصائب-مشکلات-اور-کٹھن-وقت-میں-ثابت-قدم-رہتی-ہیں-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org