QR CodeQR Code

ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ سندھ کو لاک ڈاؤن مزید بڑھانے کی تجویز دیدی

8 Apr 2020 01:45

نجی اسپتالوں کے مالکان نے مراد علی شاہ سے کہا کہ مجھے کورونا کے خلاف جنگ میں آپ سب کی رہنمائی اور مدد چاہیئے، نجی اسپتالوں کے مالکان اور لیڈنگ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن بڑھایا نہ گیا تو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، جس سے سندھ سمیت ملک کا صحت کیئر نظام بیٹھ جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تمام نجی اسپتالوں کے مالکان اور لیڈنگ ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ سندھ کو لاک ڈاؤن مزید بڑھانے کی تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی اسپتالوں کے مالکان اور سی ای اوز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے نجی اسپتالوں کے مالکان سے کہا کہ مجھے کورونا کے خلاف جنگ میں آپ سب کی رہنمائی اور مدد چاہیئے، نجی اسپتالوں کے مالکان اور لیڈنگ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن بڑھایا نہ گیا تو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، جس سے سندھ سمیت ملک کا صحت کیئر نظام بیٹھ جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مالکان اور ڈاکٹروں سے کہا کہ کورونا کے خلاف بڑی جنگ میں حکومت کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام سرکاری اسپتالوں میں اور الگ بھی آئیسولیشن سینٹرز بنائے ہیں، اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے الگ بستر، آئی سی یو ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹر عاصم نے وزیر اعلی سندھ کو یقین دہانی کروائی کہ تمام نجی اسپتال سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ ملاقات کے دوران نجی اسپتالوں سے تعلق رکھنے والوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ انہیں کٹس، پی پی ایز اور ڈرگ چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 855313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855313/ڈاکٹروں-نے-وزیراعلی-سندھ-کو-لاک-ڈاؤن-مزید-بڑھانے-کی-تجویز-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org