QR CodeQR Code

کرونا سے مقابلے میں مدد کے بجائے امریکہ دنیا بھر میں اپنے جنگی بحری بیڑے بھیجنے میں مصروف ہے، چین

8 Apr 2020 03:39

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دوسروں کی مدد میں لگی ہوئی ہے امریکہ نہ صرف پوری دنیا بلکہ جنوبی چین کی سمندری حدود میں بھی اپنے جنگی طیارے اور بحری بیڑے بھیجنے میں مصروف ہے۔ لیجیان ژاؤ نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کے اندر کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ سے مقابلے کو اپنی پہلی ترجیحات میں شامل کرے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے خبرنگاروں کے ساتھ اپنی ہفتہ وار نشست میں پوری دنیا کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران امریکی فوجی نقل و حرکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دوسروں کی مدد میں لگی ہوئی ہے امریکہ نہ صرف پوری دنیا بلکہ جنوبی چین کی سمندری حدود میں بھی اپنے جنگی طیارے اور بحری بیڑے بھیجنے میں مصروف ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اس اقدام کے ذریعے چین کی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔ لیجیان ژاؤ نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کے اندر کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ سے مقابلے کو اپنی پہلی ترجیحات میں شامل کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی چین کی سمندری حدود اور آبنائے تائیوان میں فوجی نقل و حرکت پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے ان علاقوں کو چینی سرزمین کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 855323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855323/کرونا-سے-مقابلے-میں-مدد-کے-بجائے-امریکہ-دنیا-بھر-اپنے-جنگی-بحری-بیڑے-بھیجنے-مصروف-ہے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org