QR CodeQR Code

شام، قامشلی کے 2 گاؤں میں مقامی رہائشیوں کیطرف سے امریکی فوج کے داخلے پر پابندی

8 Apr 2020 04:16

شامی خبررساں ایجنسی سانا کیمطابق شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ کے شہر قامشلی میں واقع 2 گاؤں خراب عسکر اور حامو کے رہائشیوں نے 3 بکتر بند گاڑیوں اور دسیوں فوجیوں پر مشتمل امریکی کارروان جسکے ساتھ کرد ملیشیا کی فوجی گاڑیاں بھی موجود تھیں، کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ امریکی فوجی گاؤں کے باہر گھنٹوں منتظر رہنے کیبعد عقب نشینی پر مجبور ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے شمال مشرقی شہر قامشلی کے 2 گاؤں نے حسب سابق امریکی فوجی قافلے کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ کے شہر قامشلی میں واقع 2 گاؤں خراب عسکر اور حامو کے رہائشیوں نے 3 بکتر بند گاڑیوں اور دسیوں فوجیوں پر مشتمل امریکی کارروان جس کے ساتھ کرد ملیشیا کی فوجی گاڑیاں بھی موجود تھیں، کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ امریکی فوجی گاؤں کے باہر گھنٹوں منتظر رہنے کے بعد عقب نشینی پر مجبور ہو گئے۔

علاقائی میڈیا نے خبر دی ہے کہ شامی گاؤں خراب عسکر اور حامو کے رہائشیوں نے قابض امریکی فوج کے رستے میں اجتماع قائم کر کے گاؤں کے اندر ان کا رستہ بند کر دیا جس پر کافی دیر معطل رہنے کے بعد امریکی فوجیوں کو عقب نشینی اختیار کرنا پڑی۔ واضح رہے کہ حسکہ کے متعدد گاؤں کے رہائشیوں نے تاحال دسیوں بار قابض امریکی فوج کا رستہ روکا ہے جبکہ گزشتہ ماہ ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران امریکی فوج کی طرف سے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں 1 شامی شہری شہید ہو گیا تھا جس کے بعد شامی عوام کے بھرپور جوابی حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 855325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/855325/شام-قامشلی-کے-2-گاو-ں-میں-مقامی-رہائشیوں-کیطرف-سے-امریکی-فوج-داخلے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org