0
Wednesday 8 Apr 2020 08:32

پنجاب حکومت نے شبِ برات کے اجتماعات موقوف کر دیئے

پنجاب حکومت نے شبِ برات کے اجتماعات موقوف کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے شبِ برات کے اجتماعات کو موقوف کرتے ہوئے عوام سے گھروں میں رہ کر انفرادی عبادات کرنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے کرونا ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر گھروں میں ہی شب برآت کیلئے عبادات کا اہتمام کریں۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب نے طبی ماہرین اور علمائے کرام کی آراء اور رہنمائی کی روشنی میں بدھ اور جمعرات کی درمیان شب "شب برآت" کے موقع پر تمام مساجد میں روایتی اجتماعات موقوف کرتے ہوئے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر انفرادی عبادات کریں اور اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے انفرادی طور پر دعائوں کا اہتمام کریں۔
خبر کا کوڈ : 855340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش