0
Wednesday 8 Apr 2020 08:53

لاہور، جانوروں کے حقوق کے بارے فتوی جاری

لاہور، جانوروں کے حقوق کے بارے فتوی جاری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تنظیم اتحادِ اُمت پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے شریعہ بورڈ کی مشاورت سے جانوروں کے حقوق کے بارے فتوی جاری کر دیا۔ چیئرمین تنظیم اتحادِ اُمت کیجانب سے فتوی عوام کی رہنمائی کیلئے اور محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو مخاطب کرتے ہوئے جاری کیا گیا۔ فتوی کے مطابق کورونا وباء کی وجہ سے پارکوں، کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کی چھتوں اور مارکیٹوں میں موجود جانوروں کو فی الفور خوراک دینے کا اہتمام کیا جائے، کئی دنوں سے بھوکے جانوروں کو کھانے کیلئے کچھ نہیں مل رہا، انسان گھروں میں موجود، چھوٹے بڑے ہوٹلوں کے علاوہ شادی ہال تک بند ہیں، لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جانور کمزور ہوئے، بیمار ہوئے یا خدانخواستہ مر گئے تو اس کا اللہ کی بارگاہ میں جواب دینا پڑے، ہر فرد اپنی سطح پر بے زبان جانوروں کو کھانا دینے کا اہتمام کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے ذمہ داران کو اس حوالے سے پالیسی بنانے کا حکم دیں۔
خبر کا کوڈ : 855343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش